Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

بڑی خبر،نیتن یاہو کا ردعمل سامنے آ گیا

تل ابیب (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوجی کی جانب سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مجسمہ توڑنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو برہم ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان میں ایک اسرائیلی فوجی کی جانب سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان رواداری اور باہمی احترام کی اقدار کو اہمیت دیتا ہے اور ہمارے ملک میں تمام مذاہب کو فروغ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر دکھ ہوا کہ ایک اسرائیلی فوجی نے جنوبی لبنان میں ایک کیتھولک مذہبی علامت کو نقصان پہنچایا، میں اس فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی حکام اس معاملے کی مجرمانہ تحقیقات کر رہے ہیں اور ذمہ دار شخص کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق واقعے کی شمالی کمان کی طرف سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور طریقہ کار کے مطابق اسے نمٹا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:تہلکہ خیز ویڈیو،مفتی عبدالقوی ڈانس پارٹی میں،سوشل میڈیا پر طوفان

یہ بھی پڑھیں