Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

تندور مالکان نے روٹی مزید مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں تندور مالکان نے سرکاری قیمت پر آٹا نہ ملنے کی صورت میں روٹی مزید مہنگی کرنے کااشارہ دے دیا۔

تندور مالکان کاکہناہے کہ آٹے کی سرکاری قیمت پر دستیابی یقینی بنائی جائے، سرکاری قیمت پر آٹا نہ ملا تو قیمت بڑھانے پر مجبور ہوں گے۔

تندور مالکان کے مطابق فلور ملز کی جانب سے آٹا بدستور 145 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ ہم نے تاحال روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ایل پی جی کی قیمت بڑھنے پر پانچ روپے کا اضافہ گزشتہ ماہ کیا گیا تھا جس کے بعد 25 روپے کا نان 30 روپے اور 20 روپے کی روٹی 25 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ چپاتی کی قیمت 20 روپے لی جارہی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی پالیسیز کی وجہ سے اس بار گندم کی بمپر فصل ہوئی لیکن جیسے فصل اتری منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے گندم غیر آئینی طور پر اسٹور کر لی،17 لاکھ ٹن گندم کریک ڈائون سے ریکور کی گئی ہے، چھاپوں کے بعد 13 روپے کلو آٹے کا ریٹ کم ہوا ہے، ضبط شدہ گندم کا سرکاری ریٹ دیں گےاور اب بھی وقت ہے گندم سرکاری گوداموں میں جمع کروائیں۔

مزید پڑھیں۔حارث رؤف کو 4 گیندوں پر 4 چھکے، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں