Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

محکمہ موسمیات نے آج مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان نہیں اورشہر کا مطلع دن بھر صاف رہے گا، حبس میں بھی اضافہ ہوگا ، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38،اور کم سے کم 29 ڈگری ہوگا،شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوا چلے گی جس میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہوگا۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت سلام آباد میں گرمی اور حبس ہے تاہم آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جائے گا،کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کےساتھ بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ آج شام مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال اور جہلم میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ پشاور، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں لاہور، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے، کراچی، ٹھٹھہ، سانگھڑ، دادو، تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

بلوچستان کے اضلاع آواران، خضدار، قلات اور ژوب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ بارکھان، موسیٰ خیل اور کوہلو میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں شہر اقتدار کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اسلام آباد میں دن بھر 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع کی،ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے اورمحکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرقائد میں بونداباندی ہوگی جبکہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جائے گا ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے،اس وقت جنوب مغرب سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں۔معروف پاکستانی کرکٹر پر ماڈل ہما سلیم کے سنگین الزامات، قانونی کارروائی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں