Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے پانچ اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ لیہ، چنیوٹ، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور مری میں گرین الیکٹرک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پنجاب کے تمام شہروں اور تحصیلوں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ عوام کو آرام دہ، محفوظ اور کم خرچ سفری سہولت میسر آئی ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ہے، جبکہ مری میں بھی پہلی مرتبہ الیکٹرک بس سروس شروع کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ الیکٹرک بسوں میں بزرگ شہریوں، خواتین اور طلبہ کے لیے خصوصی رعایت کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی 101 نئی الیکٹرک بسیں بھجوائی جا رہی ہیں، جبکہ آئندہ پانچ برسوں میں صوبے بھر میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مریم نواز کے مطابق آنے والے دنوں میں پنجاب کے عوام کو مزید جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں۔الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین میں تبدیلیوں کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں