آکلینڈ (نیوز ڈیسک)میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) 2026 کے پہلے کوالیفائر میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سان فرانسسکو یونی کارنز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں سان فرانسسکو کے کپتان میتھیو شارٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاس اینجلس کی جانب سے کولن منرو نے 44 گیندوں پر 51 رنز اور آندرے رسل نے 41 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تاہم میچ کا رخ روومن پاول نے بدل دیا۔
Rovman Powell was a force to be reckoned with today 🌪️ Not only did he hit the longest six (344ft), he also smashed the fastest 50 in MLC history ☄️ pic.twitter.com/23PbjPJMJo
— Cognizant Major League Cricket (@MLCricket) July 15, 2026
انہوں نے صرف 15 گیندوں پر دھواں دار نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے آخری اوورز میں مسلسل چھکوں کی برسات کی اور ٹیم کا مجموعہ 187 رنز تک پہنچا دیا۔ اس دوران انہوں نے 19ویں اوور میں حارث رؤف کو لگاتار 4 چھکے بھی لگائے۔ ہدف کے تعاقب میں سان فرانسسکو کے کپتان میتھیو شارٹ نے 62 گیندوں پر ناقابل شکست 94 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ سان فرانسسکو کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔
مزید پڑھیں۔محکمہ موسمیات نے آج مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی


