وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ(Attaullah Tarar) نےسماجی رابطوںکی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایرانی وفدکی اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کی تصدیق کا انتظارہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان ثالث کے طور پر مذاکرات کیلئے ایرانی حکام سے رابطےمیں ہے،جنگ بندی پاکستانی وقت کے مطابق 22 اپریل کو علی الصبح 4بج 50منٹ پر ختم ہو گی،ایران کا جنگ بندی کے خاتمے سے قبل ایران کی مذاکرات میں شرکت اہم ہے،پاکستان ایران کو مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے رضامند کرنے پر مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:ہلاکت کے خوف سے امریکی فوج میں شمولیت کا رجحان کم، بھرتی کی عمر 42 سال کردی گئی


