کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سوشل میڈیا پر صدر آصف علی زرداری سے متعلق پوسٹس اور خبروں کی تردید کر دی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت، جھوٹی اور گمراہ کن ہیں، ایسی خبروں کا پھیلاؤ قابل مذمت ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ قوم سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر تصدیق شدہ خبروں پر کان نہ دھرے، سیاسی مقاصد کے لیے جعلی خبروں کا استعمال انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں سے درخواست ہے کہ وہ جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری خیریت سے ہیں، جھوٹی خبروں پرکان نہ دھریں۔
مزید پڑھیں:افسوسناک واقعہ،آغا علی حادثے کا شکار

