لاہور (کامرس ڈیسک) پنجاب بھر میں سرکاری آٹے کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور غریب طبقہ سستے آٹے کی تلاش میں پریشان دکھائی دے رہا ہے۔
فلور ملز مالکان کے مطابق حکومت کی جانب سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے گندم کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث آٹے کی پیداوار میں کمی آئی ہے، جس سے مارکیٹ میں سپلائی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
لاہور سمیت دیگر شہروں میں 10 اور 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے مارکیٹ میں دستیاب نہیں، جبکہ روزانہ تقریباً 2 لاکھ تھیلوں کی طلب پوری نہیں ہو پا رہی۔
کریانہ مرچنٹس اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق محدود ذخائر کے باعث شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔
حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گندم کی فوری سپلائی بحال کی جائے تاکہ آٹے کے بحران پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو ریلیف مل سکے۔
مزید پڑھیں:یو اے ای ویزا سےمتعلق بڑا اعلان
