Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی سی بی کا پی ایس ایل فائنل کیلئے بڑا فیصلہ

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پی سی بی نے پی ایس ایل فائنل کے لیے شائقین کی انٹری کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سپر فائنل دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کے داخلے کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں جس کے مطابق میچ دیکھنے کے لیے شناختی کارڈ، فزیکل یا ڈیجیٹل ٹکٹ ساتھ لانا ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور پی ایس ایل ٹیموں کے جھنڈے لانے کی اجازت ہے، ایئر پوڈز، ہینڈز فری اور پاور بینک کو اسٹیڈیم میں لانے پر پابندی ہے، بوتلیں، کیمرے یا باہر کا کھانا لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:بذریعہ قرعہ اندازی موبائل فون جیتنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں