Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سوزوکی فرونکس پاکستان میں لانچ، کراس اوور مارکیٹ میں نئی مقابلہ بازی شروع

پاکستان میں کراس اوور گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیشِ نظر سوزوکی نے اپنی نئی کراس اوور SUV Suzuki Fronx باضابطہ طور پر متعارف کرا دی ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس ماڈل کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا، جبکہ اس کی پہلی جھلک پاکستان آٹو شو میں پیش کی گئی تھی جہاں گاڑی نے شائقین کی خاص توجہ حاصل کی۔

آٹو ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں کراس اوور اور SUV سیگمنٹ میں مقابلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کے باعث مختلف کمپنیاں جدید ماڈلز متعارف کرا رہی ہیں۔ اسی تناظر میں سوزوکی نے بھی اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے فرونکس لانچ کی ہے۔

کمپنی نے Suzuki Fronx کو چار مختلف ویرینٹس میں پیش کیا ہے۔ فرونکس GL MT (پٹرول) کی قیمت 59 لاکھ 99 ہزار 999 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ GL AT (پٹرول) ویرینٹ 60 لاکھ 99 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ایل پی جی کی قیمت میں کمی گھریلو سلنڈر سستا ہو گیا

اسی طرح مائلڈ ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے لیس GLX 6AT مونو ٹون ویرینٹ کی قیمت 62 لاکھ 99 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ ٹو ٹون ورژن 63 لاکھ 74 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ گاڑی بی سیگمنٹ کراس اوور کیٹیگری میں متعارف کرائی گئی ہے اور اسے ایک XUV کے طور پر مارکیٹ کیا جا رہا ہے۔ مارکیٹ پوزیشننگ کے اعتبار سے یہ سوزوکی سوئفٹ سے اوپر جبکہ Honda HR-V اور Toyota Corolla Cross جیسے بڑے کراس اوورز سے نیچے رکھی گئی ہے۔

پاکستانی مارکیٹ میں اس گاڑی کا مقابلہ Kia Stonic، Honda HR-V اور Jaecoo J5 جیسے ماڈلز سے متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق فرونکس کی کامیابی کا انحصار اس کی قیمت، فیچرز، ایندھن بچت اور بعد از فروخت سروسز پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں