Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایل پی جی کی قیمت میں کمی گھریلو سلنڈر سستا ہو گیا

ملک بھر میں ایل پی جی (LPG)کی قیمت میں معمولی کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد صارفین کو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی معمولی ریلیف ملے گا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 31 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 303 روپے 81 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3584 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3588 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی تھی، تاہم نئی کمی کے بعد صارفین کو معمولی مالی ریلیف حاصل ہوگا۔

کراچی: شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

توانائی شعبے سے وابستہ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی لاگت میں تبدیلی کے باعث مقامی سطح پر ایل پی جی نرخوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں