Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کراچی: شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی میں شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ملیر، سرجانی ٹاؤن اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے اور توسیع شدہ نادرا(Nadra) سینٹرز پر کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، جبکہ ان مراکز میں رواں ماہ سے باقاعدہ خدمات فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں قائم کیا جانے والا نیا بڑا نادرا سینٹر تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ اس سینٹر میں 6 جدید کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں یومیہ تقریباً 200 شہری مختلف نادرا سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ اس مرکز سے گلزارِ ہجری، جمالی پل، سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں کے رہائشی مستفید ہوں گے۔

دوسری جانب گل احمد ٹیکسٹائل کے قریب واقع موجودہ نادرا سینٹر کی تزئین و آرائش اور توسیعی منصوبہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ پہلے اس مرکز میں صرف 3 کاؤنٹرز موجود تھے، تاہم اب اسے بگ سینٹر کی شکل دیتے ہوئے 7 کاؤنٹرز تک توسیع دی گئی ہے۔ نئی سہولیات کے بعد اس سینٹر کی یومیہ استعداد 100 سے بڑھا کر 300 درخواست گزاروں تک کر دی گئی ہے۔

موسیقی کی دنیا سوگ میں،معروف قوال انتقال کر گئے

اسی طرح سپر ہائی وے پر واقع ڈی ایچ اے سٹی میں بھی دو کاؤنٹرز پر مشتمل نیا نادرا سینٹر مکمل کر لیا گیا ہے، جہاں روزانہ 80 سے 100 شہریوں کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس سینٹر کے قیام سے ڈی ایچ اے سٹی، نوری آباد، جھمپیر اور قریبی علاقوں کے مکینوں کو شناختی دستاویزات کے حصول کے لیے طویل سفر کی ضرورت نہیں رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان نئے مراکز کے قیام سے کراچی کے مختلف علاقوں میں نادرا دفاتر پر شہریوں کا دباؤ کم ہوگا اور درخواست گزاروں کو زیادہ تیز اور بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں