Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

موسیقی کی دنیا سوگ میں،معروف قوال انتقال کر گئے

پاکپتن (نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ قوال Nazeer Ejaz Faridi طویل علالت کے بعد پاکپتن میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور زیر علاج تھے۔

مرحوم نذیر اعجاز فرید نے اپنی فنی زندگی کا آغازحضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے مزار سے کیا، جہاں انہوں نے سماع اور قوالی کے فن میں منفرد مقام حاصل کیا۔ صوفیانہ کلام اور روحانی شاعری کی پیشکش کے باعث انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر میں ادا کر دی گئی، جس میں عقیدت مندوں، فنکاروں اور قوالی سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نذیر اعجاز فرید کے انتقال پر موسیقی اور قوالی کی دنیا میں سوگ کی فضا قائم ہے، جبکہ مداحوں نے ان کی فنی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ملک میں سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

یہ بھی پڑھیں