Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ملک میں سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں(Gold Rates) میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آج بھی قیمتی دھات کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 687 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 78 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 744 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔

برائلر گوشت کی قیمت میں 15روپے کلو اضافہ

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 373 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 445 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 320 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 240 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جب فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 9 ہزار 517 روپے مہنگا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں