کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کا مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کرنے کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی۔
بلوچستان کا مالی سال 2026-27 کا بجٹ جون کے تیسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ خزانہ بلوچستان کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی سرپلس اور ٹیکس فری ہوگا، بجٹ کا کل حجم 1200 ارب روپے تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ تعلیم کے لیے سب سے زیادہ 150 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاقی ماڈل پر اضافہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری،بلوں کی ادائیگی پر بڑا ریلیف


