Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دے دی

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دے دی

راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ( Shaheen Shah Afridi) نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور 44.1 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا نے 61 اور میتھیو شارٹ نے 55 رنز کی اننگز کھیلیں، جبکہ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان اسپنر عرفات منہاس(Arafat Minhas) نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 42.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سےبابراعظم ( Babar Azam) 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد غازی غوری نے 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز بنائے۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے 2 جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:پاکستانی کرکٹر عرفات منہاس نے ڈیبیو پر تاریخ رقم کر دی

یہ بھی پڑھیں