Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

یکم جولائی سے اسٹیشنری اشیاء مہنگی ہونے کا امکان،طلبہ کیلئے بری خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوام، طلبہ اور دفتری امور سے وابستہ افراد کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے فنانس بل 2026 میں اسٹیشنری اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ٹیکس اضافے کے بعد کاپیاں، رجسٹر، قلم، پنسل، مارکرز اور دیگر تعلیمی و دفتری سامان کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کا براہِ راست اثر طلبہ، والدین اور کاروباری طبقے پر پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی اسٹیشنری مصنوعات پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس وصولیوں میں اضافہ اور محصولات کے اہداف حاصل کرنا بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئی ٹیکس شرح یکم جولائی 2026 سے نافذ کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد ملک بھر میں اسٹیشنری کی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان فنانس بل کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔اداکار حماد شعیب کی والدہ خالق حقیقی سے جا ملیں

یہ بھی پڑھیں