Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

کالج کے زمانے سے بشریٰ انصاری کا مداح تھا، اقبال حسین کا دلچسپ انکشاف

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اقبال حسین نے اپنی اہلیہ اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ نوجوانی ہی سے ان کے مداح تھے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقبال حسین نے کہا کہ کالج کے دنوں میں وہ بشریٰ انصاری کی تصاویر مختلف رسالوں سے کاٹ کر اپنے پاس محفوظ رکھا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس زمانے میں بشریٰ انصاری شوبز کی مقبول ترین شخصیات میں شمار ہوتی تھیں اور وہ ان کی صلاحیتوں اور شخصیت سے بے حد متاثر تھے۔

اقبال حسین نے بتایا کہ وہ کئی مرتبہ اسلام آباد بھی جاتے تھے کیونکہ بشریٰ انصاری وہاں مختلف منصوبوں میں مصروف رہتی تھیں، تاہم اس وقت انہیں ان کے جذبات کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔

دوسری جانب بشریٰ انصاری نے بھی اپنی پہلی ملاقات کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ 1990ء کی دہائی میں وہ ایک ٹی وی شو کی میزبانی کر رہی تھیں جس میں اقبال حسین بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے اس دوران اقبال حسین کے بالوں کے انداز پر ہلکا پھلکا مذاق کیا، لیکن اقبال خاموش رہے۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ انہیں سامنے دیکھ کر اس قدر متاثر تھے کہ جواب ہی نہ دے سکے۔

اقبال حسین نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کے لیے یہ لمحہ کسی خواب سے کم نہیں تھا۔ جوڑے کے مطابق یہی ان کی پہلی باضابطہ ملاقات تھی، جو وقت گزرنے کے ساتھ ایک مضبوط رشتے میں بدل گئی۔

مداحوں کی جانب سے اس دلچسپ انکشاف کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے اور دونوں فنکاروں کی محبت بھری کہانی کو سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں