Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی: اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران کے امریکہ کے ساتھ مذاکرات محرم کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا ایران جنگ بندی پر وزیراعظم نے بطور ثالث دستخط کیے،پہلے پلان میں جینیوا میں معاہدے کی تقریب ہونا تھی، امریکی صدر نے فرانس میں معاہدے پر دستخط کیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ محرم کے باعث ایرانی قیادت کی مصروفیات بھی ہیں، مذاکرات میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہوئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہو گی،پٹرولیم مصنوعات میں تقریبا 59 روپے تک کمی کی ورکنگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین ہے، ساٹھ روز کے اندر اندر دوسرے مرحلے کے مذاکرات مکمل کرنے ہیں، سوئٹزر لینڈ میں موجود اپنے آفیشلز کو واپس بلالیا ہے۔

مزید پڑھیں۔ایم ڈی کیٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا اعلان، شیڈول بھی جاری

یہ بھی پڑھیں