Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

راولپنڈی میں مرغی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، شہری پریشان

راولپنڈی: مرغی کی قیمتوں میں اضافہ نے جڑواں شہروں کے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بجٹ میں کسی نئے ٹیکس کے بغیر بھی راولپنڈی، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں چکن کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی منڈی میں ہول سیل ریٹ بڑھ کر 12 ہزار 400 روپے فی من تک پہنچ گیا ہے، جو بجٹ سے قبل 11 ہزار 200 روپے فی من تھا۔ چند روز کے اندر قیمتوں میں آنے والے اس نمایاں اضافے نے خریداروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولٹری فارم مالکان کی جانب سے گزشتہ چند روز سے قیمتوں میں اضافے کے لیے کوششیں کی جا رہی تھیں، جس کے اثرات اب مارکیٹ میں واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ہول سیل نرخ بڑھنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی چکن کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ میں چند روز قبل تک 265 روپے فی کلو فروخت ہونے والی مرغی اب 340 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ اشیائے ضروریہ پہلے ہی مہنگی ہیں، ایسے میں چکن کی قیمت میں اضافے نے گھریلو بجٹ مزید متاثر کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر طلب اور رسد میں توازن پیدا نہ کیا گیا تو آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ بھی دیکھنے میں آ سکتا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں اضافہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں