بنوں (نیوز ڈیسک) بنوں کے علاقے برغنتو میں بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا ، زخمیوں کو خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او یاسر آفریدی نے بتایا کہ دھماکے کی زد میں ایک مسافر وین اور ایک دوسری گاڑی آئی ہے، مسافر وین گاؤں ہاتھی خیل سے بنوں آ رہی تھی۔ وین میں سوار 5 افراد اور دوسری گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
دھماکے میں تحصیلدار سب ڈویژن وزیر عابد اللہ کی گاڑی بھی زد میں آئی، جسے نقصان پہنچا، تاہم وہ خود محفوظ رہے۔
دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔کوئٹہ میں تیزاب گردی کی شکار لیڈی ڈاکٹر کو علاج کیلئے امریکا بھیجنے کا فیصلہ

