Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

پاکستان نے سفارتی میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا،مودی سرکارکی ناکامی پر سوالات اٹھنے لگے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)پاکستان نے سفارتی میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، مودی سرکار کی ناکامی پر سوالات اٹھنے لگے۔

معرکہ حق میں بھارت کیخلاف دفاعی کامیابی اور ایران امریکا کشیدگی میں نتیجہ خیز ثالثی نے دنیا بھر میں پاکستان کو نئی پہچان دلا دی۔

امریکی میڈیا فاکس نیوز کے مطابق بھارت واشنگٹن سے تعلقات بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف جبکہ پاکستان پہلے ہی اپنا سفارتی لوہا منوا چکا ہے، جی 7 سمٹ میں امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات روایتی گرمجوشی کے بجائے صرف مصافحہ تک محدود رہی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات بظاہر دوستانہ تھی مگر کشیدگی کے آثار بھی نمایا تھے۔

بھارت کئی سال تک پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش کرتا رہا جبکہ پاکستان خطہ اور عالمی سطح پر ایک اہم ترین ملک بن کر ابھرا۔

بھارتی صحافی سریند ساگر کے مطابق دنیا اب امن کیلئے بھارت کے بجائے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے جو مودی کی ناکامی ہے۔

معروف بھارتی تجزیہ کار آنند رنگناتھن نے بھارتی سفارتکاری کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوشش کر رہا ہے کہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے، بھارت کو اپنی پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

بھارتی تجزیہ کاروں کی مایوسی ظاہر کرتی ہے کہ بھارت مودی راج میں اپنی خارجہ پالیسی کے ناکام ترین دورسے گزر رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔صرف 65 سیکنڈ میں گول، پیراگوئے کے ماتیاس نے فٹبال ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

یہ بھی پڑھیں