Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج اہم سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایک اہم سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے، جہاں وہ دارالحکومت تہران میں ایرانی حکومت کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات بھی بات چیت کے اہم موضوعات میں شامل ہوں گے۔

محسن نقوی پاکستان کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں، جو علاقائی کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں، متعدد بار تہران کا دورہ کر چکے ہیں۔

ان کا یہ تازہ دورہ بھی علاقائی سفارت کاری اور خطے میں جاری پیش رفت کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔لاہور: سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی

یہ بھی پڑھیں