نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔
برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 79.44 ڈالر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈمیں ایران امریکامذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق فریقین نے مذاکرات کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی کے قیام پر اتفاق کرلیا، حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈمیپ منظور کرلیا گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد جاری رہا تو تیل کی سپلائی بہتر ہونے کے ساتھ قیمتوں میں مزید استحکام آ سکتا ہے، تاہم خطے میں دوبارہ کشیدگی کی صورت میں عالمی منڈی متاثر ہو سکتی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا مثبت اثر پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والے ممالک پر بھی پڑ سکتا ہے اور آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے


