Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

عالمی مارکیٹ میں ہلچل ، تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئیں

نیویارک(نیوز ڈیسک)عالمی توانائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا۔ جس کی بنیادی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری حملوں کا سلسلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت میں 58 سینٹ یعنی 0.8 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد برینٹ کروڈ کی قیممت 72.57 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ 88 سینٹ یا 1.3 فیصد مہنگا ہونے کے بعد 70.11 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے برینٹ کروڈ میں 10.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی جو مسلسل تیسری ہفتہ وار کمی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی مارکیٹ اس وقت متعدد خطرات کی زد میں ہے تاہم سرمایہ کار اس پہلو پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ اگر عالمی سطح پر سپلائی میں بہتری آتی ہے تو اس کا مجموعی توازن پر کیا اثر پڑے گا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں موجود یہ غیر معمولی اطمینان خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اگر سپلائی کی بحالی توقع سے سست روی کا شکار ہو جائے۔ موجودہ صورتحال میں تیل کی ترسیل مختلف رکاوٹوں کا سامنا کر رہی ہے جن میں ٹینکرز کی تاخیر، انفراسٹرکچر کو پہنچنے والا نقصان اور بعض پیداواری بندشیں شامل ہیں،۔

مزید پڑھیں۔مامیا شاہ جعفر کس بیماری کا شکار ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں