Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

پی ٹی اے نے واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی صارفین کو فوری طور پر اپنے واٹس ایپ نمبر کو فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ خبردار کیا ہے کہ غیر فعال، بلاک، ڈی ایکٹیویٹ یا غیر رجسٹرڈ سم سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس جلد ناقابلِ رسائی ہو سکتے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق واٹس ایپ اکاؤنٹ، رابطوں، پیغامات اور ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ واٹس ایپ نمبر ہمیشہ ایک فعال اور درست طور پر رجسٹرڈ سم سے منسلک ہو۔

اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر تصدیق کریں کہ ان کا واٹس ایپ نمبر ایک فعال اور قابلِ استعمال سم کے ساتھ منسلک ہے۔ اگر موجودہ سم غیر فعال ہو چکی ہے تو واٹس ایپ اکاؤنٹ کو فوری طور پر کسی فعال اور تصدیق شدہ سم پر منتقل کیا جائے۔

پی ٹی اے نے مزید کہا ہے ضرورت پڑنے پر صارفین اپنے قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رجوع کریں، جہاں بائیومیٹرک تصدیق اور سم کی توثیق کا عمل مکمل کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ اکاؤنٹ کے اچانک لاگ آؤٹ ہونے کا انتظار نہ کیا جائے، کیونکہ موبائل نمبر صرف رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ صارف کی ڈیجیٹل شناخت بھی ہے۔

مزید پڑھیں۔عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آ گئی

یہ بھی پڑھیں