نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی تیاست اروناچل پردیش میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ میں بال بال بچ جانے والے ایک موٹر سائیکل سوار کی ویڈیو آن لائن گردش کر رہی ہے۔
🇮🇳 Absolutely terrifying footage from India shows a biker being swept away as a massive landslide tears down a mountainside after relentless rain in Arunachal Pradesh.
The landslide also blocked the Siji River.
Against all odds, the biker survived without injuries. A miracle…
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) June 29, 2026
سوشل میڈیا پر گردش کررہی کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ایک تباہ شدہ سڑک کو عبور کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن بالکل اسی وقت لینڈسلائیڈنگ ہوتی ہے اور موٹرسائیکل سوا اُسی کے ساتھ نیچے چلاجاتا ہے۔
تاہم کچھ دیر بعد لینڈ سلائیڈنگ ہونا بند ہوجاتی ہے اور یوں بائیک والا بال بال بچ جاتا ہے۔
بعدازاں ویڈیو پر کافی ردعمل آئے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ انتہائی خوش قسمت تھا۔ ایک غلط اقدام اور یہ ختم ہو جاتا۔ خوشی ہے کہ وہ بچ گیا۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ اروناچل میں لینڈ سلائیڈنگ بے ترتیب اور غیر منصوبہ بند جنگلات کی کٹائی اور پہاڑیوں کی کٹائی کا نتیجہ ہے۔ جب بھی میں نہرلاگن کا دورہ کرتا ہوں ہمیشہ ایک یا دوسری پہاڑی غائب ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ لینڈ سلائیڈنگ نے بھارتی دریائے سیجی کو مکمل بند کر دیا ہے جس سے دریا کا بہاؤ رُک گیا ہے۔ لوئر سیانگ پولیس نے پڑوسی آسام میں لکابلی اور اس سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کے لیے ایک فوری ایڈوائزری جاری کی جس میں لوگوں سے دریا کے کنارے اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں۔پی ٹی اے نے واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کردی
