Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ عالمی منڈی میں منگل کے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملک میں آئندہ ہفتہ کے جائزے کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 75 سینٹ یا 1.03 فیصد کمی کے بعد 72.40 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 47 سینٹ یا 0.66 فیصد کمی کے ساتھ 70.05 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ اماراتی مربن خام تیل بھی تقریباً 67 ڈالر فی بیرل کی سطح پر برقرار رہا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ممکنہ سفارتی رابطوں سے متعلق توقعات ہیں جن کے باعث سرمایہ کار محتاط مگر پرامید دکھائی دے رہے ہیں۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید کم ہوتی ہے اور تیل کی ترسیل معمول پر آتی ہے تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ آ سکتا ہے۔

اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہتی ہیں یا مزید کم ہوتی ہیں تو پاکستان میں آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے جائزے میں عوام کو ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے اوگرا کی سفارشات اور دیگر مالیاتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مری میں ماحول دوست 10 گرین الیکٹرک بسوں کی آمد

یہ بھی پڑھیں