Search
Close this search box.
بدھ ,08 جولائی ,2026ء

شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب سمندر پر پرواز کے دوران لاپتا ہوگیا

کراچی(نیوز ڈیسک) شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب سمندر پر پرواز کے دوران لاپتا ہوگیا۔

ترجمان پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی( پی اے اے) نے نجی کمپنی کا طیارہ لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شارجہ سے کراچی آنے والے نجی کارگو طیارے سے دورانِ پرواز رابطہ منقطع ہوا۔طیارے میں عملے کے 5 افراد سوار تھے۔

پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے مطابق کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ KTA1732، بوئنگ 737-400، رجسٹریشن AP-BOI، شارجہ سے کراچی آرہا تھا۔

پی اے اے کے مطابق رات 9 بج کر 18 منٹ پر، کراچی سے 150 میل جنوب میں فضائی راستے G216 پر طیارے نے نیویگیشن میں خرابی کی اطلاع دی اور رہنمائی کے لیے ہیڈنگ طلب کی۔ طیارے کو موجودہ سمت برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی۔

اسی دوران طیارہ دائیں جانب مڑتا اور تیزی سے بلندی کھوتا دیکھا گیا۔ طیارے کی گرنے کی شرح 15 ہزار فٹ تھی۔ طیارے سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی، لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ رات 9 بج کر 21 منٹ پر، کراچی سے 155 میل مغرب میں طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ کارگو طیارے کی جانب سے پرواز کے دوران نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع ملنے کے بعد کراچی اے سی سی نے طیارے کو فوری رہنمائی فراہم کی، طیارہ اچانک تیزی سے نیچے آیا اور سمت بھی تبدیل کرلی۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا، طیارے سے ریڈار اور مواصلاتی رابطہ بیک وقت منقطع ہوا۔

پائلٹ نے “مےڈے”کال نہیں دی: ائیر ٹریفک کنٹرولر

ائیرٹریفک کنٹرولر نے نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ لاپتا طیارے کے پائلٹ نے آخری پیغام مے ڈےکال نہیں دی تھی، ممکنہ طور پر ہنگامی صورتحال میں پائلٹ کو مے ڈےکال کا موقع نہیں ملا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ طیارہ فنی خرابی کے بعد مرمت کیلئے شارجہ گیا تھا۔ طیارہ 5دن شارجہ میں رہا۔ طیارہ فیری فلائٹ ( خالی طیارہ ) کرتے ہوئے کراچی واپس آ رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق شارجہ میں طیارے کی مرمت Northern techniques نامی کمپنی نے کی یہ کمپنی پاکستان کے ایک سابق مشیر ہوابازی کی بتائی جاتی ہے۔

ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر فوری طور پر فعال کردیا گیا، لاپتا کارگو طیارے کی تلاش کے لیے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ مختلف ادارے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاک بحریہ کاجنگی جہازپی این ایس ذوالفقار اور پی این ایس حنین متاثرہ علاقے کی جانب روانہ

پاکستان کے لا پتا کارگو طیارے کے سرچ اینڈریسکیوآپریشن کےلیے پاک بحریہ کاجنگی جہازپی این ایس ذوالفقار اور پی این ایس حنین متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا ساب طیارہ بھی سرچ آپریشن میں حصہ لےرہاہے۔ پاک بحریہ کا اےٹی آرطیارہ بھی تربت سےپرواز کرکےکارروائی میں شامل ہے۔نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تجارتی جہاز بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے تعینات ہیں۔

مزید پڑھیں۔عالمی منڈی میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرینگے: وزیر پٹرولیم

یہ بھی پڑھیں