Search
Close this search box.
بدھ ,08 جولائی ,2026ء

حکومت کا عوام کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے مالی سال 27-2026 کے دوران عوام کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے لیے اوسط مقررہ قیمت ایک ہزار 793 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے کم کر کے ایک ہزار 705 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔

اس کمی کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ گیس صارفین کو بھی ریلیف مل سکتا ہے تاہم حکومت نے گیس نرخ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹیرف میں کمی کے باوجود گھریلو، کمرشل اور دیگر صارفین کے لیے گیس کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی اور فوری طور پر بلوں میں کسی قسم کی کمی نہیں کی جائے گی۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ گیس کمپنیوں کی مالی حالت پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے اس لیے قیمتوں میں کمی کرنے سے ان کے مالی معاملات مزید متاثر ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت دونوں گیس کمپنیوں کی مالی پوزیشن کو بہتر بنانے اور گردشی قرضے کے دباؤ کو کم رکھنے کے لیے گیس نرخوں میں کمی سے گریز کر رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے اس فیصلے سے متعلق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں۔لاپتہ کارگو طیارے سے متعلق اہم ترین معلومات سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں