Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

کروشیا کے وزیر خارجہ پہلی بار ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کروشیا کے وزیر خارجہ و یورپی امور ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین ایک روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کی صبح اسلام آباد پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران کروشیا کے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جبکہ ان کی پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما پاکستان اور کروشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون، یورپی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان، کروشیا کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ حکام کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور کروشیا کے درمیان سفارتی روابط کو مزید تقویت ملنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں۔پاکستان میں آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں