کراچی(نیوز ڈیسک) فلور ملز مالکان نے ایکس مل پرائس میں 8 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیا۔
چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر کراچی میں آٹے کی قیمت پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور فلور ملز مالکا ن کے درمیان کمشنر کراچی کے دفتر میں کامیاب مذاکرات ہوئے جس میں فلور ملز مالکان نے ایکس مل پرائس میں 8 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا۔
فلور ملز مالکان کے فیصلے کے بعد آٹے کی ایکس مل پرائس 133 روپے سے کم ہوکر 125 روپے ہوجائے گی، اس فیصلہ کے بعد آٹے کی ہول سیل اور ریٹیل پرائس بھی کم ہوجائے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے اس فیصلہ پر فوری اطلاق ہوگا۔
اس موقع پر فلور ملز ایسو سی ایشن نے اعلان کیا کہ فلور ملز مالکان شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کم قیمت پر آٹے کے فیئر پرائس اسٹالز بھی لگائیں گے۔
مزید پڑھیں۔سحر ہاشمی نے عمران ہاشمی سے موازنے پر خاموشی توڑ دی



