اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کردیاگیاجس کاوفاقی وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ کامنافع 12.96 سے کم کرکے 11.94 فیصد مقررکردیاگیاہے۔ پنشنرز،بہبود اورشہداء سرٹیفکیٹ کا منافع 13.20 سے کم کرکے12.96 فیصد ہوگیاہے جبکہ ریگولرسیونگز سرٹیفیکیٹ کا منافع12.24سے کم کرکے11.52 فیصد مقررکردیاگیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کا منافع 12.6 سےکم کرکے11.43 فیصد کردیا گیاہے ،سیونگز سرٹیفیکیٹ کا منافع 10 فیصد پر برقرار رہے گا،سروا 5 سالہ اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 11.16 سے بڑھا کر 11.52 فیصد مقررکردیاگیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سروا3 سالہ اسلامک سرٹیفیکیٹ کامنافع 9.16سے بڑھا کر 11.50 فیصد مقررکردیاگیاہے۔ اعلامیہ کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب 1لاکھ کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960روپے منافع ملے گا، سپیشل سیونگزسرٹیفکیٹ پر پہلے 6ماہ کا منافع11.2فیصد اور آخری 6ماہ کا 12.6فیصد ہوگا،شہدا ءفیملی ویلفیئراکاؤنٹ پر بھی سالانہ منافع 12.96فیصد کردیا گیاہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔
مزید پڑھیں۔بلاسود 10 لاکھ روپے قرضہ، مریم نواز نے اپلائی کرنیکا طریقہ بتا دیا
