Search
Close this search box.
اتوار ,19 جولائی ,2026ء

پیٹرول پر 124.73، ڈیزل پر 112.65 روپے لیوی اور ٹیکس وصولی

اسلام آباد(اوصاف نیوز) پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 124 روپے 73 پیسے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 112 روپے 65 پیسے لیوی، ٹیکس اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔

دستاویزات کےمطابق 18 جولائی 2026 سے ایک لیٹرپیٹرول کی بنیادی لاگت 191روپے 42 پیسے بنتی ہے تاہم حکومت نے فی لیٹر قیمت 315 روپے 15 پیسے مقرر کی ہے، پیٹرول پر 80 روپے پٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 18 روپے 16 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 6 روپے 95 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔

اسی طرح فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 241 روپے 70 پیسے ہے جبکہ حکومت نے اس کی قیمت 354روپے 35پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔ دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر مجموعی طور پر 112 روپے 65 پیسے کی لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: فیس بک تک رسائی میں مشکلات، پاکستان سمیت مختلف ممالک کے صارفین کی شکایات

یہ بھی پڑھیں