Search
Close this search box.
هفته ,25 جولائی ,2026ء

مستونگ: فورسز کا آپریش العزم جاری، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں جہاں مستونگ کے علاقےکھڈ کوچہ میں فورسز کی کامیاب کارروائی میں مزید دہشتگرد مارے گئے جس سے آپریشن العزم میں اب تک ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا جب کہ آپریشن میں اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں دہشتگردی کےخاتمے اور امن و امان کے قیام تک فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں۔ایمان مزاری کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا

یہ بھی پڑھیں