Search
Close this search box.
هفته ,25 جولائی ,2026ء

ثالثی کا کوئی مسئلہ نہیں، پیغامات کا سلسلہ جاری ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم ایران کسی بھی قسم کے ناجائز مطالبات یا دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کے مطالبات پورے ہونے تک عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ثالثی کا کوئی مسئلہ نہیں، لیکن ایران اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کے ناجائز مطالبات کے آگے کبھی نہیں جھکے گا۔ جب تک آبنائے ہرمز سے متعلق ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے، ہم عارضی جنگ بندی کو مسترد کرتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا دھمکی آمیز اور دباؤ پر مبنی رویہ قابل قبول نہیں۔ ایران طاقت، دباؤ اور دھمکی کی زبان قبول نہیں کرے گا۔

عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنے مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا اور آبنائے ہرمز میں اپنے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور خطے کی اہم آبی گزرگاہ سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔

مزید پڑھیں۔ایمان مزاری کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا

یہ بھی پڑھیں