Search
Close this search box.
اتوار ,26 جولائی ,2026ء

اگست میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا امکان

یو اے ای(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں اگست کی پبلک ہالی ڈے کے حوالے سے رہائشیوں کے لیے اہم خبر ہے،جہاں نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر تین روزہ ویک اینڈ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متوقع طور پر 25 اگست 2026 بروزمنگل کو تعطیل ہوگی،تاہم حکام کی جانب سے اسے پیر 24 اگست کو منتقل کیے جانےکا امکان ہے،جس کے نتیجے میں ہفتہ، اتوار اور پیر کو مسلسل تین چھٹیاں مل سکتی ہیں۔

یو اے ای کےقوانین کے تحت ہفتے کے درمیان آنے والی بعض سرکاری تعطیلات کو ہفتے کے آغاز یا اختتام پر منتقل کیا جا سکتا ہے،تاہم تعطیل کی حتمی تاریخ کا اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو اعلان کردہ پبلک ہالی ڈے پر تنخواہ کے ساتھ چھٹی دی جاتی ہے، جبکہ تعطیل کے روز کام کرنے کی صورت میں قانون کے مطابق اضافی معاوضہ یا سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں۔نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے

یہ بھی پڑھیں