لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ جاری ٹیسٹ سیریز اور اسکے بعد انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان کیا۔
اوپننگ بیٹر عبداللہ فضل ان فٹ ہونے کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، لہذا ان کی جگہ عبداللہ شفیق کو بطور ریپلیسمنٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ سعود شکیل کو بھی بطور اضافی متبادل ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ بیٹنگ لائن اپ میں مضبوط متبادل میسر آ سکیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ انگلینڈ کا دورہ ہے،پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
یاد رہے قومی بیٹر عبداللہ فضل انجری کے باعث دونوں اہم سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق عبداللہ فضل کمر کے نچلے حصے (لوئر بیک) میں شدید انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ عبداللہ فضل کو یہ انجری 23 جولائی کو ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کے دوران پیش آئی۔
انجری کے فوری بعد کھلاڑی کا طبی معائنہ اور ایم آر آئی اسکین کرایا گیا، جس میں کمر کی تکلیف کی تصدیق ہوئی۔
پی سی بی کے مطابق ٹیم کے میڈیکل پینل نے تفصیلی معائنے کے بعد رائے دی ہے کہ عبداللہ فضل کی مکمل بحالی میں کچھ وقت درکار ہوگا، اسی لیے انہیں دونوں ٹیسٹ سیریز سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ مکمل صحت یاب ہو سکیں۔
مزید پڑھیں۔لنکا لیگ میں ہنگامہ،شاہین آفریدی دوران میچ ڈراپ