Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

سندھ کےمختلف شہروں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش

کراچی (ویب ڈیسک )سندھ کےمختلف شہروں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

شہدادکوٹ، لاڑکانہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگئی۔

صحبت پور شہر میں بھی بادل جم کر برس رہے ہیں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

جیکب آباد اور گردونواح میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے باعث موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے لیکن بجلی کی فراہمی مختلف علاقوں میں معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں