Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

6 جون سےپلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی ہوگی،مریم اورنگزیب نے متنبہ کر دیا

لاہور (نیوزڈیسک)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر 6 جون کو پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی ہوگی۔

مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق بہتر ہوا کے معیار کے انڈیکس کے لیے بھٹہ صنعتی نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم دیا گیاہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے مطابق بہترمعیار زندگی ہر فرد کا حق ہے، فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ طلباء کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی تبدیلی کونسل تشکیل دیں تاکہ انہیں ماحولیات کا سفیر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں