وزیر اعظم شہباز شریف نے جیولن تھرو کے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا ہے۔ خصوصی ملاقات میں وزیراعظم نے قومی ہیرو کو مبارکباد دی۔ عالمی چیمپئن شپ میں جیولن تھرو میں چاندی کا تمغہ جیت کر سبز ہلالی پرچم لہرانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو وزیراعظم شہباز شریف نے 25 لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔
اسلام آباد میں اس حوالے سے خصوصی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنا ان کی محنت اور لگن پر فخر ہے۔ نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
اس موقع پر ارشد ندیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ انہیں ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقہ جانا ہے، جلد ویزہ مل جائے تو ان کے لیے آسانی ہوگی۔ اور کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
