Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

سموسے بیچنے والے کی بیٹیاں 17 گریڈ کی افسر لگ گئیں

ٹنڈو جام (ویب ڈیسک )سندھ کے علاقے ٹنڈو جام میں ایک سموسے بیچنے والے کی دو بیٹیوں نے بڑا کارنامہ کردکھایا۔

دونوں بہنوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کا امتحان پاس کرکے نہ صرف والد کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ دونوں گریڈ 17 کے افسر بھی بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد محلہ کے رہائشی حبیب الرحمان انصاری جو کہ ٹنڈو جام میں سموسے فروخت کرتے تھے، اپنی دو بیٹیوں کے ایس پی ایس سی کا امتحان پاس کرنے کے بعد محکمہ لائیو سٹاک سندھ میں گزیٹیڈ آفیسر بننے پر مبارکبادیں وصول کررہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:زارا نور کی دوستی نیب والوں سے کیوں؟چھ بچوں کے باپ حبیب انصاری نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے سب کچھ کیا۔

حبیب انصاری کی ایک صاحبزادی ڈاکٹر صدف ٹنڈو جام میں گریڈ 17 میں ویٹرنری آفیسر کے طور پر تعینات تھیں جبکہ ڈاکٹر صباحت ٹھٹھہ میں بطور ویٹرنری آفیسر کام کر رہی ہیں۔

دونوں بہنیں نہ صرف اپنی کامیابی کے لیے خوش ہیں بلکہ انہیں تعلیم دلانے پر اپنے والدین خصوصاً والد کی کوششوں کی شکر گزار بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں