اسلام آباد(ویب ڈیسک )ڈرامہ سیریل عہدِ وفا،زیبائش اور دھڑکن جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی چلبلی اداکارہ زارا نور عباس کی دوستی اعلیٰ سرکاری افسران سے ہے۔
زارا نور عباس نے حال ہی میں نجی پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شرکت کی اور کھل کر اپنی پروفیشنل و نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ زارا نے کہا کہ جنہیں لگتا ہے کہ ان کے پاس بہت پیسہ ہے اور وہ اپنا پیسہ چھپاتے ہیں تو ان کی معلومات غلط ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ لوگ یوٹیوب پر جھوٹی معلومات پر مبنی ویڈیوز نہ دیکھا کریں۔
مزیدپڑھیں:مریم نواز کی فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کیساتھ تصویر وائرل
دولت سے متعلق گفتگو کرتے ہی زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ وہ مکمل ٹیکس ادا کرتی ہیں اور قومی احتساب بیورو (نیب) والوں سے بھی ان کی اچھی خاصی دوستی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں زارا نور عباس نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔
فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زارا نور عباس کی جانب سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہیں اللہ پاک بہت جلد بچے کی نعمت سے نوازنے والا ہے۔
وائرل تصویر میں زارا کھلکھلا کر ہنستے ہوئے نظر آ رہی ہیں ور تصویر کے عقب میں ہم ان کے شوہر اسد صدیقی کو گارڈن میں پودوں کو پانی دیتے ہوئے بھی دیکھ سکتے ہیں۔