Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سلمان خان کی 24 سال پرانی پیشگوئی، دیا مرزا نے دلچسپ راز کھول دیا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سلمان خان کی پیشگوئی نے انہیں برسوں پہلے حیران اور خوفزدہ کر دیا تھا۔ اداکارہ نے حال ہی میں ہدایتکارہ فرح خان کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر اور ماضی کی یادگار باتوں کا ذکر کیا۔

گفتگو کے دوران فرح خان نے دیا مرزا سے سوال کیا کہ کیا وہ مستقبل میں دوبارہ سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنا چاہیں گی؟ اس پر اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ اب سلمان خان زیادہ تر کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

دیا مرزا کے اس جواب پر فرح خان نے یاد دلایا کہ سلمان خان آج بھی مختلف اداکاراؤں کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر دیا مرزا نے ایک پرانا واقعہ سنایا جو سن کر شو کے شرکا بھی مسکرا اٹھے۔

اداکارہ کے مطابق 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم “تم کو نہ بھول پائیں گے” کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے ان سے کہا تھا کہ ایک دن وہ ان کی والدہ کا کردار ادا کریں گی۔ اس وقت دیا مرزا کی عمر صرف 19 سال تھی اور یہ بات سن کر وہ حیران رہ گئی تھیں۔

دیا مرزا نے بتایا کہ فلم کے سیٹ پر سلمان خان، راجپال یادو اور وہ شوٹنگ کا انتظار کر رہے تھے۔ فلم میں سلمان خان کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ زیادہ عمر کی نہیں تھیں اور حال ہی میں ان کے ہاں بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔ اسی تناظر میں دیا مرزا نے سلمان سے اس کردار کے بارے میں بات کی تو سلمان خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ایک دن تمہارے ساتھ بھی ایسا ہوگا۔

سلمان خان کی پیشگوئی سے متعلق دیا مرزا کا یہ دلچسپ انکشاف سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہا ہے اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں