لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کیساتھ تصویر وائرل ہوگئی ،گزشتہ دنوں لاہور میں پنجاب رائیڈر سیفٹی مہم کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مزدور کی سیفٹی ہم سب کی ذمہ داری ہے، بہت سے اداروں میں قواعد و ضوابط کتابوں میں لکھ کر رکھ دیا جاتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ سیفٹی کٹ پہننی ہے، مقررہ اسپیڈ سے زیادہ موٹرسائیکل نہیں چلانا، ملازمین کیلئے حفاظتی اقدامات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
مزیدپڑھیں:ضلع کرم میں اسکول اور کالجز کی چھٹی کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ جب بھی میرے بچے باہر جاتے ہیں تو میں انہیں بھی کہتی ہوں کہ گاڑی تیز نہیں چلانا۔
واضح رہے کہ تقریب کے آخر میں متوسط طبقے کے افراد سے ملتے ہوئے مریم نواز نے ایک فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کی شرٹ پر آٹو گراف بھی دیا، اس منظر کو مذکورہ فوڈ ڈیلیوری رئیڈر نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔
جس وقت مریم نواز ان کے بازو پر دستخط کر رہی تھیں تو اس وقت فوڈ ڈیلیوری رئیڈر کے چہرے پر بے پناہ خوشی نظر آ رہی تھی کہ جیسے اسے زندگی کی کوئی بڑی خوشی مل گئی ہو۔



