Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ہالی ووڈ میں ہلچل، معروف اداکار نے اسلام قبول کر لیا

معروف امریکی اداکار جیانکارلو ایسپوسیتو نے اسلام قبول کر لیا

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) مشہور ٹی وی سیریز بریکنگ بیڈ میں گس فرنگ کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے معروف امریکی اداکار جیانکارلو ایسپوسیتو نے اسلام قبول کر لیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے بتایا کہ جیانکارلو ایسپوسیتونے یہ فیصلہ سعودی عرب میں قیام کے دوران کیا۔

جیانکارلو ایسپوسیتو(Giancarlo Esposito) کا فلم اور ٹیلی ویژن کیریئر کئی دہائیوں پر محیط ہے اور وہ بریکنگ بیڈ، بیٹر کال ساؤل اور دی مینڈلورین جیسی پروڈکشنز میں اپنے کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے۔

ترکی الشیخ کے مطابق،جیانکارلو ایسپوسیتو( Giancarlo Esposito) کا اسلام قبول کرنے کا فیصلہ سعودی عرب میں قیام کے دوران مسلمانوں کے ساتھ مثبت تجربات اور رابطوں کے بعد آیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایسپوسیتو کو پروڈکشن ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ مسجد کے اندر نماز پڑھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saudi Gazette (@saudigazette_sa)

مزید پڑھیں‌:لبنان امریکا مذاکرات پر بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں