Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

لبنان امریکا مذاکرات پر بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی

لبنان امریکا مذاکرات پر بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی

بیروت ( انٹرنیشنل ڈیسک)مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مذاکرات سے لبنان کی خودمختاری کو نقصان پہنچے گا اور اسرائیلی مفادات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں لبنانی وفد پر امریکی مطالبات کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ لبنان کی خودمختاری چھین لی جائے اور بیروت کو اسرائیل کے ساتھ مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے والے ممالک کے ساتھ کھڑا کیا جائے۔

تنظیم نے مذاکرات کی بنیاد کو غلط اور ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل لبنان کے قومی مفادات کے تحفظ کے بجائے “ہتھیار ڈالنے” اور دباؤ کو قبول کرنے کا باعث بنے گا۔

بیان کے مطابق ان مذاکرات میں لبنانی حکومت کی شرکت مزاحمتی قوتوں کی زمینی کوششوں اور لبنانی عوام کی قربانیوں کے موثر استعمال میں رکاوٹ ہے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو ان عوامل کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر لبنانی سرزمین سے مکمل اور غیر مشروط طور پر انخلاء کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مزید کہا کہ ان مذاکرات میں حکومت کی شرکت سے لبنان کے استحکام، خودمختاری اور آزادی کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں اور یہ اقدام امریکی اور اسرائیلی پالیسی کے اہداف سے ہم آہنگ ہونے کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں :اپوزیشن رکن پر قومی اسمبلی میں داخلے کی پابندی ختم، اہم خبر سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں