Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے پیکیج لانے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے بجٹ تک 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالوں کیلیے پیکیج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلیے پیکیج پر کام کررہے ہیں، جون کے بجٹ میں اسکیم نظر آئیگی، وزیراعلی مریم نواز نے کمیٹی بنادی، ممکن ہے بجٹ سے پہلے ہی اسکیم کا اعلان کردیں۔
مزیدپڑھیں :ماہرین نے دنیا کو جاپان میں پھیلنے والے خطرناک ترین وائرس سے خبردار کر دیا
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈھائی کروڑ سے زائد خاندان 300 یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے ، پی ٹی آئی کی نااہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ہمارے پاس اس وقت 300 ارب روپے موجود ہیں ، پنجاب کی معاشی صورتحال دیگر صوبوں سے بہتر ہے ، ہم اپنے ٹیکس کے نظام میں بہت بہتری لائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں