لاہور (ویب ڈیسک) سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی گئی۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں سوا لاکھ اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے۔پہلے مرحلے میں سکول کونسلز کے ذریعے 30 ہزار عارضی اساتذہ رکھے جائیں گے۔عارضی اساتذہ کو ڈیلی ویجز کی بنیاد پر ادائیگیاں کی جائیں گی۔
مزیدپڑھیں :ٹویوٹا کرولا کراس پیٹرول ورژن پاکستان میں متعارف کرا دیا گیا ،قیمت کتنی ہے؟جانیں
واجبات کی ادائیگی سکول کونسل کی منظوری سے کی جائیں گی۔اس مقصد کے لئے پنجاب حکومت سکول کونسل کو اضافی فنڈز جاری کرے گی۔سکول کونسلز خود سے بھی تعلیمی اداروں کے لئے فنڈز جنریٹ کریگی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ عارضی اساتذہ کی بھرتی سے تعلیمی نظام میں بہتری نہیں آئے گی، حکومت عارضی کی بجائے مستقل اساتذہ کی بھرتی پر انحصار کرے تو بہتر ہوگا۔مستقل اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

