اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کی اوپن کورٹ انکوائری کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی گئی۔
میاں داؤد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ۔آئینی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ بااختیار کمیشن تشکیل دے کر تحقیقات کرائی جائیں۔
مزید پڑھیں : بڑی سیاسی جماعت کے 2 اہم رہنما سینیٹ الیکشن سے دستبردار، دیکھیں تفصیل
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی لگتا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل ایسے تنازعات کی تحقیقات کا ادارہ نہیں، ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط عدلیہ کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔ ججز نے پی ٹی آئی بانی کیس کے علاوہ کسی ایک کیس کا واضح حوالہ اور ثبوت نہیں دیا۔




